رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی میں 20 عسکریت پسند ہلاک


کرم ایجنسی میں 20 عسکریت پسند ہلاک
کرم ایجنسی میں 20 عسکریت پسند ہلاک

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم 20 شدت پسند ہلاک اور اُن کے تین مشتبہ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

کرم ایجنسی میں یہ کارروائی دو روز قبل مسافر گاڑیوں پرشدت پسندوں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز کرم ایجنسی سے پشاور جانے والے گاڑیوں کے ایک قافلے پرعسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 18 افرا د ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

کرم ایجنسی کو پشاور سے ملانے والی سٹرک فرقہ ورانہ فسادات، شدت پسندوں کے حملوں اور علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث اکثر بند رہتی ہے ۔ لیکن جب حالات قدرے بہتر ہوتے ہیں تو مسافر گاڑیاں قافلوں کی شکل میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی گئی سکیورٹی کی نگرانی میں سفر کرتی ہیں۔

کرم ایجنسی سے براستہ افغانستان بھی بعض لوگ پشاور پہنچتے ہیں لیکن وہ راستہ بھی اب محفوظ نہیں ہے کیوں کہ رواں ماہ پاڑہ چنار سے افغانستان کے راستے پشاور جانے والی ایک مسافرگاڑی پر صوبہ پکتیا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG