رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ،16 ہلاک


کرم ایجنسی میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ،16 ہلاک
کرم ایجنسی میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ،16 ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی سے پشاو رجانے والے گاڑیوں کے ایک قافلے پرہفتے کی صبح شدت پسندوں کی فائرنگ سے کم از کم 16 افرا د ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی زیر نگرانی پاڑہ چنار سے پشاور جانے والے اس قافلے پر چارخیل گاؤں کے قریب فائرنگ کی گئی۔

ہلاک ہونے والوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اُن کا تعلق کرم ایجنسی میں آباد شیعہ برادری سے تھا۔ کرم ایجنسی سے پشاور جانے والی سڑک پر شدت پسندوں کے حملوں کے باعث مسافر گاڑیاں قافلوں کی شکل میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی گئی سکیورٹی کی نگرانی میں سفر کرتی ہیں۔

جب کہ کرم ایجنسی سے براستہ افغانستان بھی بعض لوگ پشاورپہنچتے ہیں اور گذشتہ ہفتے پاڑہ چنارسے افغانستان کے راستے پشاور جانے والی ایک مسافرگاڑی پر صوبہ پکتیا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG