رسائی کے لنکس

کویت کی کابینہ مستعفی


کویت کی کابینہ مستعفی
کویت کی کابینہ مستعفی

کویت کی کابینہ ، پارلیمنٹ کی جانب سے حکمران خاندان الصباح سے تعلق رکھنے والے تین سینیئر وزراء پر اعتراضات اٹھائے جانے کے بعد مستعفی ہوگئی ہے۔

کویت کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز کابینہ کے ارکان نے اپنے استعفے ریاست کے حکمران شیخ صباح الحمد الصباح کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کی پارلیمنٹ کابینہ کے تین سینیئر وزرا سے بدعنوانی اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے کے الزامات کا جواب طلب کرنا چاہتی تھی۔

شام کے سرکاری خبررساں ادارے نے ایک وزیر کے حوالے سے کہاہے کہ یہ فیصلہ ملک میں پیدا ہونے والی حالیہ صورت حال اور کویت کی سیکیورٹی اور استحکام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کویتی وزراء کے استعفے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حزب اختلاف وزیر اعظم شیخ ناصر محمود الحمد الصباح کے ، جو والی ریاست کے قریبی عزیز ہیں، مستعفی ہونے کے لیے مہم جاری رکھے ہوئےہے۔

دسمبر میں حزب اختلاف نے وزیر اعظم کے خلاف عدم تعاون کی تحریک شروع کی تھی۔ حزب اختلاف کا کہناہے کہ وزیر اعظم نے آئین کی خلاف وزری کی اور حزب اختلاف کو دبانے کے لیے آزادیوں کو سلب کیا۔

XS
SM
MD
LG