رسائی کے لنکس

کویت: جاسوسی پر تین افراد کو موت کی سزا


کویت نے تین افراد کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں موت کی سزا دی ہے۔

یہ سزا منگل کے روز کویت کی ایک فوجداری عدالت میں دی گئی ۔

فرانسیسی خبررساں ادارنے اے ایف پی نے محکمہ انصاف کے حوالے سے کہاہے کہ جن تین افراد پر جاسوسی کاالزام لگایاگیا تھا ، ان میں سےدو ایرانی تھے جب کہ تیسرا کویتی باشندہ تھا۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ کویتی سیکیورٹی فورسز نے ایک جاسوسی نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے کم ازکم سات افراد کو گرفتار کیاتھا۔ یہ گروہ ایران کے پاسداران انقلاب کے لیے کویتی اور امریکی اہداف کے بارے میں معلومات اکھٹی کرتا تھا۔

اس واقعہ نے کویت اورایران کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کو جنم دیا۔ تاہم ا یران ان الزامات سے انکار کرتا ہے۔

کریمینل کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ملک کی سپریم کورٹ میں اپیل کی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG