کویت میں حکمران خاندان الصباح کے ایک شہزادے کو بدھ کے روز عمداً قتل کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔
کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کونا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اس خلیجی ریاست میں حکمران خاندان کے کسی فرد کو موت کی سزا دینے کا پہلا واقعہ ہے۔
شیخ فیصل عبداللہ الجبار الصباح کو چھ دوسرے مجرموں کے ساتھ کویت کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی
پھانسی کی سزا پانے والوں میں ایک کویتی عورت نصرہ بھی شامل ہے جس نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر خیمے کو آگ لگا کر 40 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا دیا تھا۔
خبررساں ادارے کونا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ الصباح پر قتل کی منصوبہ بندی کرنے اور لائسنس کے بغیر آتشیں اسلحہ رکھنے کا إلزام تھا۔
شہزادے کو 2010 میں شاہی خاندان کے ایک شہزادے کو، جو ان کا بھتیجا بھی تھا، قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔
کویت میں موت کی سزا پر عمل درآمد 2013 میں شروع ہوا
چند روز پہلے ایک اور خلیجی ریاست بحرین میں بھی ایک شخص کو موت کی سزا دی گئی جو 2010 کے بعد سے ریاست میں اس نوعیت کی پہلی ایسی سزا تھی۔