رسائی کے لنکس

کرغزستان: معزول صدر کے حامیوں کا ایک علاقائی دفتر پر قبضہ


کرغزستان: معزول صدر کے حامیوں کا ایک علاقائی دفتر پر قبضہ
کرغزستان: معزول صدر کے حامیوں کا ایک علاقائی دفتر پر قبضہ

کرغزستان کے معزول صدرکے سینکڑوں حامیوں نے جنوبی شہر اوش کے ایک علاقائی سرکاری دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روزجب صدر قرمان بیک باکی یف کے حامیوں نے عمارت میں زبر دستی داخل ہونے کے بعد عبوری حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا تو اس موقع پر کچھ معمولی جھڑپیں ہوئیں ۔

مظاہرین باکی یف نوازسابق علاقائی گورنر کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے جنہیں عبوری راہنماؤں نے بر طرف کر دیا تھا۔

کرغزستان کی عبوری حکومت ملک کے جنوبی حصے میں، جو ابھی تک مسٹر باکی یف کے حامیوں کا گڑھ ہے ، اپنی حاکمیت قائم کرنے کی کوشش کر چکی ہے۔ مسٹر باکی یف سات اپریل کو اپنے معزول کیے جانے اور وسیع پیمانے کے ان احتجاجی مظاہروں کے بعد، جن میں 85 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ملک سے فرار ہو گئے تھے ۔

حزب اختلاف نے اس کے بعد اقتدار سنبھال لیا تھا جب صدر کو بد عنوانی اور اقربا پروری کے الزامات کے دوران معزول کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG