رسائی کے لنکس

کرغزستان میں پرتشدد جھڑپیں، 23 ہلاک


کرغزستان میں پرتشدد جھڑپیں، 23 ہلاک
کرغزستان میں پرتشدد جھڑپیں، 23 ہلاک

کرغزستان کی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر ”اوش “میں پرتشدد جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے ہیں۔ کرغز اور ازبک نسل پرست گروہوں کے درمیا ن ان جھڑپوں کا آغاز جمعہ کی صبح ہو ا تھا ۔

جھڑپوں میں شامل افراد نے عمارتوں کے شیشے توڑنے اور کاروباری مراکز کو لوٹنے کے علاوہ متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی ، جس کے بعد حکومت نے اوش اور اس سے ملحقہ تین اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا۔ کرغز حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بکتربندفوجی گاڑیاں ان علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں تاکہ رات کے اوقات میں کرفیوکے نفاذ پر عمل درآمد کرایا جاسکے۔

جنوبی کرغزستان سابق صدر کرمان باقی یوف کے حامیوں کا مضبوط گڑھ ہے۔ اپریل میں پرتشد د مظاہروں کے بعد کرغزصدر کی حکومت کا خاتمہ کردیاگیا تھا ۔ ان واقعات میں 85 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اوش میں غیر ملکی تنظیموں کے دفاتر جمعہ کو بند ہیں اور ان اداروں نے اپنے عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روسی صدر دمتری مدو یدو اور چینی صدر ہو جن تاؤ نے کرغزستان میں حالیہ صورت حال کے فوری حل پرزور دیا ہے۔ یہ دونوں رہنماء تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم میں شریک ہیں جہاں اُنھوں نے یہ بیان دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG