رسائی کے لنکس

بھارت: لینڈ سلائیڈنگ سے 47 افراد ہلاک


جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا ایک منظر
جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا ایک منظر

حادثہ ہماچل پردیش کے ضلعے منڈی میں اتوار کی صبح پیش آیا جو دارالحکومت نئی دہلی سے 431 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثہ ہماچل پردیش کے ضلعے منڈی میں اتوار کی صبح پیش آیا جو دارالحکومت نئی دہلی سے 431 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

ہماچل پردیش کی 'نیشنل ڈیزاسٹر ریساپنس فورس' کے ایک ترجمان کرشن کمار نے خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ بظاہر آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی کا ایک بڑا ٹکڑا سڑک سے گزرنے والی دو مسافر بسوں کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے نیچے گہری کھائی میں جاگرا۔

ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی شام تک تمام 47 لاپتا مسافروں کی لاشیں کھائی سے برآمد کرلی گئی تھیں جس کے بعد تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔

بھارت کی پہاڑی ریاستوں میں خراب موسم خصوصاً مون سون کی بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG