رسائی کے لنکس

فرید خان کا آخری سفر

پاکستان کا ایک نامور کامیڈین اور فنکار فریدخان بہت خاموشی سے کینسر کے ہاتھوں شکست کھا کر کراچی میں انتقال کر گیا

اسے اتفاق کہئے یا قسمت کی بے رحمی، فرید خان کو نوعمری میں اپنی پہچان بنانے کے لئے اور آخری عمر میں طویل عرصے تک خود کی بقاء کے لئے ایک نہیں کئی جان لیوا بیماریوں سے جنگ لڑنا پڑی۔

انہیں منہ کا کینسر تھا جو بڑھتے بڑھتے جبڑے تک جا پہنچا، حالانکہ اسے روکنے کے لئے پانچ آپریشن بھی کئے گئے، حتیٰ کہ ان کا جبڑا بھی نکال دیا گیا۔ لیکن، ’مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘۔

ان کے دونوں گردے بھی فیل ہوچکے تھے، دل کا عارضہ الگ لاحق تھا۔ اتنی بیماریوں کے باوجود، وہ عرصے تک زندگی کی جنگ لڑتے رہے۔ لیکن، انجام کار ہار انہی کا مقدر بنی۔

گزشتہ ہفتے کی صبح انہوں نے کراچی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی اور شام ہوتے ہوئے وہ عیسیٰ نگری کے قبرستان میں خاک کی چادر اوڑھ کر ہمیشہ کی نیند سو گئے۔

پیش ہیں ان کے سفر آخرت کی کچھ تصویری جھلکیاں:

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG