رسائی کے لنکس

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا


بابر اعظم نے 16، محمد حفیظ نے 81، شعیب ملک نے 101رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے، جبکہ ان کا کریز پر ساتھ دینے والے سرفراز احمد نے 24رنز بنائے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بھی پاکستان نےچھ وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تین میچوں کی فیصلہ کن سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ سیریز کے آخری دونوں میچ پاکستان نے جیتے جبکہ پہلا او ڈی آئی ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا۔

پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنے کے لئے 234 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے مقررہ پچاس اوور سے 41 بالز 236 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

کامران اکمل آج کوئی بھی رنز نہ بنا سکے اور ’گولڈن ڈک‘ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں پاول نے گیبریل کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ احمد شہزاد بھی آج فارم میں نظر نہیں آئے اور صرف تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم نے 16، محمد حفیظ نے 81، شعیب ملک نے 101رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ ان کا کریز پر ساتھ دینے والے سرفراز احمد نے 24رنز بنائے۔

اس سے قبل منگل کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلے بیٹنگ کے نتیجے میں دو کھلاڑیوں نے شاندار رنز بنائے اور شاندار پرفارمنس دی۔ یہ تھے ہوپ اور جیسن محمد۔ ہوپ نے 71 رنز بنائے جبکہ جیسن 59 بنانے میں کامیاب رہے۔

جارج ٹائون گیانا میں کھیلےگئے تیسرے ون ڈے کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیتا۔ کپتان جیسن نے پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ پاکستان کو پہلی کامیاب ویسٹ انڈیز کے مجموعی اسکور 31پر ملی جب جنید خان نے لوئس کو 16رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کرلیا۔

والٹن دوسری وکٹ کی صورت میں پاکستان کی کامیابی کا حصہ بنے۔وہ صرف19بنا سکے ۔انہیں حسن علی نے کلین بولڈ کیا۔

کیرن پائول بھی آج زیادہ جم کر بیٹنگ نہ کرسکے اور 23 کے اسکور پر عماد وسیم کا شکار بن گئے۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑی شائی ہوپ تھے جنہوں نے سب سے زیادہ اسکور کیا۔ انہوں نے 71 رنز بنائے۔

جیسن محمد نے 59 رنز بناکر دوسری سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ دونوں کی مشترکہ کوشش سے ٹیم کو 101 رنز ملے۔دونوں کےاسکور میں دو، دو چھکے شامل تھے۔

دیگر کھلاڑیوں میںنر س نے 10،جیسن ہولڈر 12،جوناتھن کارٹر 11 اورپرموئل 8 رنز بنا سکے، یوں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 233 رنز بنائے جبکہ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 234 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، شاداب خان اور جنید خان نے2،2جبکہ عماد وسیم اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد حفیظ نے سات اوورز میں 21 رنز دیئے۔ لیکن، تمام کوششوں کے باوجود وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

XS
SM
MD
LG