رسائی کے لنکس

انمول رشتوں کی بے ’مول‘ کہانی


مول کی کہانی ایک کامیاب بیوروکریٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی، اپنے ڈھنگ سے جینے کا عادی ہے۔ اس کے والدین شہریار کو اس کی سے عمر سے بہت چھوٹی کزن سجل سے شادی پر مجبور کرتے ہیں۔ لیکن، شہریار اس بات کا سخت مخالف ہے مگر اس کے والدین کا اصرار برقرار رہتا ہے

رشتوں کی خوب صورتی اور زندگی میں پیش آنے والی الجھنوں کی عکاسی کرتی نئی ڈرامہ سیریل ’مول‘ آہستہ آہستہ ناظرین کے دل جیتے میں کامیاب ہوتی جا رہی ہے۔

’ہم‘ ٹی وی نیٹ ورک سے نشر ہونے والی ’مول‘ کی پہلی قسط نے بھرپور ریٹنگ حاصل کرکے یہ بتا دیا ہے کہ کامیاب سیریلز میں ایک اور میگا ہٹ سیریل کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

مول کی کہانی ایک کامیاب بیوروکریٹ شہریار (فیصل قریشی) کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی، اپنے ڈھنگ سے جینے کا عادی ہے۔ شہریار کے والدین (اداکار ندیم اور عصمت زیدی) شہریار کو اس کی سے عمر سے بہت چھوٹی کزن سجل (اقرا عزیز) سے شادی پر مجبور کرتے ہیں لیکن شہریار اس بات کا سخت مخالف ہے مگر اس کے والدین کا اصرار برقرار رہتا ہے۔

اس صورتحال سے بچنے کے لئے شہریار اپنا ٹرانسفر سکھر کرا لیتا ہے، جہاں اس کی ملاقات ایک انتہائی مضبوط شخصیت کی مالک اسکول ٹیچر ایمان (نوین وقار) سے ہوتی ہے اور یہیں شہریار کی زندگی میں نیا موڑ آتا ہے۔

پبلسٹی فرم پچ میڈیا نے وی او اے کو جاری کردہ معلومات میں بتایا کہ الیاس کاشمیری کی ڈائریکٹ کردہ ’مول‘ کو پروڈیوس کیا ہے مومنہ درید اور ستیش آنند نے جبکہ اسکرپٹ آمنہ مفتی نے لکھا ہے۔آمنہ مفتی کے کریڈٹ پر ’الو برائے فروخت‘، ’جگنو‘ اور ’اضطراب‘ جیسی کئی ہٹ سیریل موجود ہیں۔

فیصل قریشی نے ’مول‘ سے متعلق تبادلہ خیال میں وائس آف امریکہ سے کہا ’پہلی قسط آن ائیر ہوتے ہی زبردست رسپانس ملا ہے ۔مول‘ کوملنے والا رسپانس بطور ایکٹر میرے لئے بہت حوصلہ افزا ہے۔ امید ہے کہ جیسے جیسے ’مول‘ کی کہانی آگے بڑھے گی، لوگوں کی پذیرائی میں بھی اضافہ ہوگا اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم ہوں گے۔‘

XS
SM
MD
LG