رسائی کے لنکس

لبنان: بم دھماکے میں اطالوی امن کار ہلاک


لبنان: بم دھماکے میں اطالوی امن کار ہلاک
لبنان: بم دھماکے میں اطالوی امن کار ہلاک

لبنان میں سیکیورٹی عہدے داروں نے کہاہے کہ جمعے کے روز ملک کے جنوبی حصے میں اقوام متحدہ کی ایک گاڑی کے پاس بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اطالوی امن کار ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ بظاہر دھماکے کا مقصد صیدا کے قصبے کے قریب سے گزرنے والی اقوام متحدہ کی گاڑیوں کے قافلے کوہدف بنانا تھا۔

اٹلی کی حکومت نے اپنے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ دھماکہ اقوام متحدہ کے امن کاروں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا ہے۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے امن فوجیوں کی یاد منانا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت اس وقت جنوبی لبنان میں تقریباً بارہ ہزار فوجی اور ایک ہزار سویلین اہل کار اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

لبنان میں امن کار 2006ء میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے بعد ملک کے جنوبی حصے کی سرحدوں کی نگرانی کا کام کررہے ہیں۔

اس وقت دنیا بھر میں ایک لاکھ 20 ہزار امن فوجی 115 ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG