رسائی کے لنکس

لبنان: بم دھماکے میں حزب اللہ کے ایک حامی کے دو بچے زخمی



جنوبی لبنان میں بدھ کے روز ایک بم دھماکے میں جس کا ہدف حزب اللہ کا ایک حامی تھا،اس کی بیٹی اور بیٹا زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم قصبے کفار فیلا میں حزب اللہ کے رکن محمد زریک کے گھر کی داخلی گزرگاہ پر پھٹا۔

دھماکے میں زریک کی 11 سالہ بیٹی اور پانچ سالہ بیٹا زخمی ہوئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ایک تیسرا شخص بھی زخمی ہوا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب زریک کے بچے اسکول کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور واقعے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

کفار فیلا ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جسے شیعہ عسکریت پسندوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG