رسائی کے لنکس

لبنان: حزب اللہ اور نصرہ محاذ کی لڑائی، 16 جنگجو ہلاک


لبنان کی فوج
لبنان کی فوج

بتایا جاتا ہے کہ اس لڑائی میں حزب اللہ کے کم ازکم دو شدت پسند ہلاک ہوئے، جسے شام کی خانہ جنگ کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے

لبنان کے سرحدی قصبے، ارسل کےقریب اتوار کے روز حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں نصرہ محاذ سے وابستہ القاعدہ کےشام کے دھڑے سے تعلق رکھنے والے کم از کم 16 جنگجو ہلاک ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس لڑائی میں حزب اللہ کے کم ازکم دو شدت پسند ہلاک ہوئے، جسے شام کی خانہ جنگ کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نصرہ محاذ سے تعلق رکھنے والے سنی باغی ایران کی حامی حزب اللہ کو اپنا سخت دشمن خیال کرتے ہیں۔ لبنان کے شیعہ گروپ سے وابستہ یہ جنگجو شامی صدر بشار الاسد کے حامی ہیں، ایسے میں جب وہ اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں، جب کہ نصرہ محاذ اور دولت اسلامی جیسے شدت پسند گروہوں کے ساتھ اُن کی لڑائی جاری ہے۔

دو ماہ قبل، نصرہ محاذ اور داعش کے شدت پسندوں نے ارسل پر دھاوا بول دیا تھا، اور لبنان کے فوجیوں کی نامعلوم تعداد کو یرغمال بنا لیا تھا، جب کہ تب سے وہ کم از کم تین فوجیوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG