رسائی کے لنکس

ایران پر لبنان کے اند رونی معاملات میں مداخلت کا الزام


ایران پر لبنان کے اند رونی معاملات میں مداخلت کا الزام
ایران پر لبنان کے اند رونی معاملات میں مداخلت کا الزام

لبنان کےعبوری وزیراعظم سعد حریری نے الزام لگایا ہے کہ ایران لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہاہے اور وہ لبنان سمیت دوسری کئی خلیجی ریاستوں کو اپنے زیر اثر لانا چاہتاہے۔

مسٹر حریری نے کہا کہ ان کا ملک ، بحرین اور کئی دوسری ریاستوں کو ایران کی کھلم کھلا مداخلت کا سامناہے۔ انہوں نے یہ الزامات جمعرات کے روز بیروت میں ایک تجارتی وفد سے خطاب کرتے ہوئے لگائے۔

جنوری میں لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں نے ملک کی مخلوط حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے نتیجے میں مسٹرحریری کی حکومت تحلیل ہوگئی تھی۔

بعد ازاں لبنانی قانون سازوں کی اکثریت نے مسٹر حریری کی جگہ وزیر اعظم کے لیے شیعہ عسکریت پسند گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار نجیب مکاتی کے حق میں ووٹ دیاتھا۔

مسٹر حریری ، نئے وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے تک عارضی طورپر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG