رسائی کے لنکس

لبنان کی وادی جہاں قدیم عیسائی فرقہ میرونائیٹ آباد ہے


قدیشہ وادی میں ایک قدیمی عبادت گاہ
قدیشہ وادی میں ایک قدیمی عبادت گاہ

یہ وادی اہم تاریخ کی حامل ہے۔ یہ بہت ہی قدیم عیسائی خانقاہوں کا مرکز ہے جہاں پرقدرتی غاریں یا خانقاہیں ہیں، جوہزار برس قبل پناہ لینے یا تدفین کےلیے استعمال میں لائی جاتی تھیں۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دس کلومیٹر طویل وادی گرجاگھروں، خانقاہوں ، سکول اور کم از کم چھ عبادت گاہوں پرمشتمل ہے۔

شمالی لبنان میں واقع وادی قدیشہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ایک قدیم عیسائی فرقہ میرونائیٹ آبادہے۔ یہاں میرونائیٹ آبادیاں ساتویں صدی کےاواخر میں قائم ہونا شروع ہوئیں مگر اب اس قدیم وادی کی حیثیت کو خطرات لاحق ہیں۔

یہ وادی اہم تاریخ کی حامل ہے۔ یہ بہت ہی قدیم عیسائی خانقاہوں کا مرکز ہے جہاں پرقدرتی غاریں یا خانقاہیں ہیں، جوہزار برس قبل پناہ لینے یا تدفین کےلیے استعمال میں لائی جاتی تھیں۔

تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دس کلومیٹر طویل وادی گرجاگھروں، خانقاہوں ، سکول اور کم از کم چھ عبادت گاہوں پرمشتمل ہے۔

اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے اِسے سن،1998ء میں ورلڈہیریٹیج سائٹ یعنی عالمی ورثے کے مقام کا درجہ دیا۔اب یونیسکو نے لبنانی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ وادی قدیشہ کو صاف کرے ورنہ اُسے ورلڈ ہیریٹج کی فہرست سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

ریعاد کیروز وادی قدیشہ کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

مرونایٹ عیسائیوں کے پاس وادی قدیشہ جیسی کبھی کوئی جگہ نہ تھی نہ ہے، نہ ہی مستقبل میں ہوگی جس کےذریعے میرونائٹ عقیدے کو ایک ثقافت یا تہذیب کے طور پہ پیش کیا جا سکے ۔ یہ باعث افتخارامر ہے۔

میرونائٹ عیسائی اس وادی میں ایک با اثر مذہبی گروپ کی حیثیت رکھتے ھیں ۔ برسوں تک یہ وادی نہ صرف عیسائیوں بلکہ صوفی مسلمانوں کی بھی توجہ کا مرکز رہی ہے جو یہاں تنہائی کی تلاش میں آتے تھے۔

یہ ایک پُرسکون جگہ ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ قدرت کے آغوش میں ہیں جہاں ٹریفک، آلودگی، شور شرابہ کچھ نہیں۔

یونیسکو کا کہنا ہے کہ عالمی ورثے کے مقامات کو اپنی اصل شکل برقرار رکھنی ہوتی ہے۔ مگر وادی قدیشہ تبدل ہورہی ہے۔

یونیسکو سے منسلک عبدل المنعم عثمان کا کہنا ہے کہ نئے تعمیراتی کام بھی تشویش کا سبب ہیں۔

اس وقت ہم اس وادی کے دو پہلووں پر غور کر رہے ہیں ایک اس کے ظاہری خدوخال اور دوسرے اس کا روحانی پہلو۔

یونیسکو نے لبنان کے وزیر ثقافت کو انتباہ کا پہلے ایک خط جاری کیا ہے تاہم اگر خلاف ورزیاں جاری رہیں تو باضابطہ ایک انتباہ جاری ہو سکتا ہے اور اس وادی کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG