رسائی کے لنکس

لبنان: شیعہ سنی تصادم میں دو افراد ہلاک

لبنان: شیعہ سنی تصادم میں دو افراد ہلاک
لبنان: شیعہ سنی تصادم میں دو افراد ہلاک

عہدے داروں کا کہناہے کہ یہ تصادم برج ابی حیدر کے علاقے میں ہوا جہاں کی آبادی شیعہ اور سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ ابتدائی طورپر لڑائی دو افراد کے درمیان ذاتی نوعیت کے ایک جھگڑے سے شروع ہوئی ، مگر چونکہ ان میں سے ایک حزب اللہ اور دوسرا ایک سنی تنظیم الاحباش کا حامی تھا ، اس لیے ذاتی لڑائی نے دو گروپوں کے درمیان تصادم کی صورت اختیار کرلی اور نوبت فائرنگ تک جاپہنچی۔

لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منگل کے روز شیعہ عسکریت پسند نتظیم حزب اللہ اور ایک سنی تنظیم کے حامیوں کے درمیان تصادم میں کم ازکم دو ر افراد ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ یہ تصادم برج ابی حیدر کے علاقے میں ہوا جہاں کی آبادی شیعہ اور سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ ابتدائی طورپر لڑائی دو افراد کے درمیان ذاتی نوعیت کے ایک جھگڑے سے شروع ہوئی ، مگر چونکہ ان میں سے ایک حزب اللہ اور دوسرا ایک سنی تنظیم الاحباش کا حامی تھا ، اس لیے ذاتی لڑائی نے دو گروپوں کے درمیان تصادم کی صورت اختیار کرلی اور نوبت فائرنگ تک جاپہنچی۔

دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے پر مشین گنوں سے فائرنگ کی اور ہینڈ گرینیڈ پھینکے۔ بعد ازاں لبنانی سپاہیوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی اور ایمبوننس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ اس لڑائی میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت حزب اللہ کے حامی کے طور پر کی گئی ہے۔

فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جھگڑے کی بنیاد کیا تھی۔

XS
SM
MD
LG