رسائی کے لنکس

ہیوی میٹل بینڈ ’موٹر ہیڈ‘ کے بانی لیمی کلمسٹر چل بسے


برطانوی اخبار’ گارڈین‘ کے مطابق، 1972ء میں برطانیہ کے ’راک گروپ، ہاک ونڈ‘ نے لیمی کلمسٹرکو بیس گٹار بجانے کے لئے منتخب کیا۔ کوئی ساز بجانے کا تجرنہ نہ ہونے کے باوجود لیمی نے نہایت عمدہ پرفارمنس دی اور بعد میں اپنی مہارت ثابت کی

برطانیہ کے ہیوی میٹل بینڈ ’موٹر ہیڈ‘ کے بانی اور لیڈنگ سنگر لیمی کلمسٹر70سال کی عمر میں اس دنیا سے چل بسے۔ لیمی کو26 دسمبر کو کینسر تشخیص ہوا تھا جس کی اطلاع ان کے مداحوں کو ان کے فیس بک پیج کے ذریعے دی گئی تھی۔

برطانوی اخبار’ گارڈین‘ کے مطابق1972 میں برطانیہ کے ’راک گروپ، ہاک ونڈ‘ نے لیمی کلمسٹر کو بیس گٹار بجانے کے لئے منتخب کیا۔ کوئی ساز بجانے کا تجرنہ نہ ہونے کے باوجود لیمی نے نہایت عمدہ پرفارمنس دی اوربعد میں اپنی مہارت ثابت کی۔

یہی نہیں بلکہ انہوں نے ہاک ونڈ کے ساتھ اسپیس ریچوئل جیسا ہٹ البم تخلیق کیا۔ لیمی کلمسٹر کا گایا گانا سلور مشین یوکے چارٹس میں تیسری پوزیشن پر رہا۔

لیمی نے1975ء میں اپنا ہیوی میٹل بینڈ ’موٹرہیڈ‘ قائم کیا اور مرتے دم تک اس سے وابستہ رہے۔ ’موٹر ہیڈ‘ کے20 سے زائد اسٹوڈیو البمز ریلیز کئے گئے جن کی دنیا بھر میں فروخت 30 ملین رہی۔ان کا آخری ریکارڈ بیڈ میجک اگست 2015 میں ریلیز کیا گیا۔

لیمی کلمسٹر نہ صرف میوزیشنز اور سانگ رائٹر تھے، بلکہ انہوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی۔ لیمی نے ائیرہیڈز، ہارڈ وئیر اور فوفائٹرز کی ویڈیو وائٹ لیمو میں کمیو رول ادا کئے۔

XS
SM
MD
LG