رسائی کے لنکس

لسوتھو کی کان سے دوسرا بڑا ہیرا دریافت


لسوتھو کی کان سے دوسرا بڑا ہیرا دریافت
لسوتھو کی کان سے دوسرا بڑا ہیرا دریافت

افریقہ کے جنوب میں واقع ملک لسوتھو نے کہا ہے کہ اُس کے کان کنوں نے 185قیراط وزن کا سفید ہیرا دریافت کیا ہے، جو گذشتہ دو ماہ کے اندر اِسی کان سے نکلنے والا دوسرا بڑا ہیرا ہے۔

‘جیم ڈائمنڈز لمیٹڈ’ نے منگل کو بتایا کہ یہ 185قیراط وزنی پتھرگذشتہ ماہ کے اواخر میں لِٹسینگ کان سے نکالا گیا۔

لندن کی اِس کمپنی نے بتایا کہ ہیرے کے ابتدائی تجزئے سے پتا چلتا ہے کہ فی قیراط تھوڑی زیادہ لاگت سے اس کی تراش خراش سے بہترین رنگ اور بہترین چمک نکھر آئے گی۔

اگست کے آخر میں کان کنوں نے اِسی کان سے 196قیراط کا ہیرا نکالا تھا ، جس پتھر کے بارے میں ایک تجزیہ نگار نے کہا تھا کہ اِس کی مالیت ایک کروڑ 18لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔

جیم ڈائمنڈز کے چیف اگزیکٹو کلفرڈ ایلفک کا کہنا ہے کہ کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران دنیا کے 20بڑے ہیروں میں سے تین لٹسینگ کان سے نکالے گئے ہیں۔

کمپنی کے آسٹریلیا اور تین افریقی ملکوں انگولا، بوٹسوانہ اور لسوتھو میں ہیروں کی کان کنی کے ٹھیکے ہیں۔ لسوتھو ایک چھوٹا ملک ہے جس کو چاروں طرف سے جنوبی افریقہ نے گھیر رکھا ہے۔ کمپنی ، لٹسینگ کان کے 70 فی صد حقوق ملکیت کی مالک ہے جب کہ لسوتھو کی حکومت باقی حصے کی مالک ہے۔

XS
SM
MD
LG