رسائی کے لنکس

لیبیا کی عبوری حکومت کا اعلان چندروز میں متوقع


لیبیا کی عبوری حکومت کا اعلان چندروز میں متوقع
لیبیا کی عبوری حکومت کا اعلان چندروز میں متوقع

لیبیا کی قومی عبوری کونسل نے کہاہے کہ وہ اگلے چند روز میں ملک کی عبوری حکومت کے خدوخال کا اعلا ن کرے گی۔

قومی عبوری کونسل کے ترجمان عبدالحافظ غوقہ نے جمعے کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت 22 وزراء اور نائب وزیر اعظم پر مشتمل ہوگی۔

ایک اور خبر کے مطابق قومی عبوری کونسل کے جنگجوؤں نے سابق صدر معمرقذافی کے آبائی قصبے جمعے کے روز سرت پر ایک اور حملہ کیا۔ اور قذافی کے وفاداروں کو نکالنے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے اس ساحلی شہر پر بھاری توپ خانے سے گولے برسائے۔

عبوری انتظامیہ کے جنگجوؤں نے شمال میں واقع سابق حکمران کے حامیوں کے ایک اور گڑھ بن غازی پر بھی اپنے حملے جاری رکھے۔

جمعے ہی کے روز فرانس کی ایک بڑی آئل کمپنی ٹوٹل نے اعلان کیا کہ اس ہفتے کے آخر میں لیبیا کے ساحلی علاقے میں واقع ایک آئل پلیٹ فارم پر اپنا کام دوبارہ شروع کررہی ہے۔

جمعرات کے روز قومی عبوری کونسل کی فورسز نے اویسس اور صباسمیت ملک کے کئی جنوب صحرائی شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جنہیں قذافی کے مضبوط گڑھ سمجھا جاتاتھا۔

XS
SM
MD
LG