رسائی کے لنکس

’نیٹو کی لیبیا میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات میں ناکامی‘


حقوقِ انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نیٹو نے لیبیا میں گزشتہ سال کی گئی فضائی کارروائیوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کی نا تو مناسب تحقیقات کی ہیں اور نا ہی متاثرین میں معاوضہ تقسیم کیا گیا ہے۔

تنظیم کے مطابق نیٹو نے شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے معنی خیز کوششیں کیں لیکن ان کی بنیاد پر اتحادی افواج تحقیقات کی ذمہ داری سے مبرا نہیں ہو سکتی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کئی شہری ہلاکتیں اُس وقت ہوئیں جب نیٹو نے ایسے اہداف پر بمباری کی جو فوجی نوعیت کے نہیں تھے۔

نیٹو نے فضائی حملوں کی وجہ سے بے گناہوں کو ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لیکن اس کا کہنا ہے کہ اب اُسے لیبیا میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کا اختیار حاصل نہیں۔

سات ماہ تک جاری رہنے والی نیٹو کی مہم نے سابق صدر معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے میں مدد دی تھی۔

XS
SM
MD
LG