رسائی کے لنکس

لیبیا: عبوری کونسل کی کابینہ طرابلس منتقل


لیبیا: عبوری کونسل کی کابینہ طرابلس منتقل
لیبیا: عبوری کونسل کی کابینہ طرابلس منتقل

لیبیا میں قومی عبوری کونسل نے کہا ہے کہ اس کی قیادت مشرقی شہر بن غازی سے دارالحکوت طرابلس منتقل ہو رہی ہے۔

کونسل میں شامل اقتصادی اُمور کے نگران علی تارہونی نے بتایا کہ ایگزیکٹو کمیٹی طرابلس میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کام کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ اعلان لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی طرف سے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد دیا گیا جس میں اُنھوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ اُن کے اقتداد کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے اور اُنھیں شکست دیں۔

جمعرات کو نشر ہونے والے مختصر آڈیو پیغام میں مسٹر قذافی نے اپنے مخالفین کو ’’چوہوں‘‘ کا نام دیا اور لیبیا میں جاری تنازع میں بیرونی ممالک کی مداخلت کی بھی مذمت کی۔

دریں اثتا طرابلس کے کم از کم دو علاقوں میں مسٹر قذافی کی حامی اور مخالف فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

لیبیائی رہنما کے مخالفین دارالحکومت کے علاقے ابو سلیم میں قذافی کے حامی فوجیوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

طرابلس میں قذافی کے حامیوں کی طرف سے مزاحمت کے خاتمے کے لیے مخالفین کی اضافی تعداد دارالحکومت پہنچ رہی ہے، جب کہ اطلاعات کے مطابق معمر قذافی کے آبائی شہر سرت کی جانب پیش قدمی بھی جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG