رسائی کے لنکس

نیٹو مجھ تک نہیں پہنچ سکتی: قذافی


نیٹو مجھ تک نہیں پہنچ سکتی: قذافی
نیٹو مجھ تک نہیں پہنچ سکتی: قذافی

لیبیا کے سرکاری ٹی وی نے معمر قذافی کا ایک آڈیو پیغام نشر کیا ہے جس میں وہ اپنے عوام کو یقین دلارہے ہیں کہ وہ زندہ ہیں اور ایسی جگہ پر ہیں جہاں نیٹو کے بم ان تک نہیں پہنچ سکے۔

مسٹر قذافی کا یہ پیغام جمعہ کو رات گئے نشر کیا گیا۔ اس سے قبل اٹلی کے وزیر خارجہ فرانکو فراٹینی کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے حکمران معمر قذافی دارالحکومت طرابلس پر کیے گئے نیٹو کے ایک فضائی حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اطالوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انھیں طرابلس کے چیف کیتھولک پادری گیووانی مارٹینیلی نے بتایا کہ معمر قذافی نیٹو کے ایک فضائی حملے میں مبینہ طور پر زخمی ہونے کے بعد دارالحکومت سے چلے گئے ہیں۔

تاہم لیبیا کی حکومت کے ایک ترجمان نے مذکورہ خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا ہے۔

حالیہ دنوں مین طرابلس پر نیٹو کی فضائی بمباری شدت اختیار کرگئی ہے جس کے دوران نیٹو طیاروں کی جانب سے کئی بار معمر قذافی کے زیر استعمال رہائشی عمارات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر واشنگٹن میں جمعہ کو صدر براک اوباما نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندیرس راسموسن سے ملاقات میں لیبیا میں اتحادی افواج کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

XS
SM
MD
LG