رسائی کے لنکس

معمر قذافی کا بیٹا نائجر سے بے دخل


سعدی قذافی (فائل فوٹو)
سعدی قذافی (فائل فوٹو)

وزیراعظم علی زیدان کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سعدی قذافی جمعرات کو لیبیا پہنچے اور اب وہ طرابلس کی جیل میں ہیں۔

لیبیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نائجر نے سعدی قذافی کو لیبیا منتقل کر دیا ہے۔

سعدی قذافی لیبیا کے سابق رہنماء معمر قذافی کے بیٹے ہیں۔

وزیراعظم علی زیدان کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سعدی قذافی جمعرات کو لیبیا پہنچے اور اب وہ طرابلس کی جیل میں ہیں۔

2011ء میں معمر قذافی کی حکومت کے خلاف نیٹو کی مدد سے کی گئی کارروائی کے دوران سعدی پڑوسی ملک نائجر فرار ہو گئے تھے۔ عوامی احتجاج کے دوران معمر قذافی ہلاک ہو گئے تھے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ تصویر میں سر منڈائے اور جیل کے نیلے رنگ کے لباس میں سعدی قذافی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

لیبیا کی حکومت کا اصرار ہے کہ مسٹر سعدی سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک روا رکھا جائے گا۔

سعدی لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے آٹھ بچوں میں سے ایک ہیں جو کہ حکومت کو مطلوب ہیں۔

اُن کا بھائی سیف الاسلام پہلے ہی ملک میں قید ہیں، اُنھیں ملک کے ملیشیاء گروپوں نے پکڑنے کے بعد حکومت کے حوالے کیا تھا۔ سیف الاسلام قذافی انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم پر بین الاقوامی جرائم کی عدالت میں بھی مطلوب ہیں۔
XS
SM
MD
LG