رسائی کے لنکس

لیبیا: داعش کے تیل کی کلیدی تنصیبات پر حملے


خلیفہ ہفتار (فائل)
خلیفہ ہفتار (فائل)

حملے میں السدرہ کے تیل کے برآمدی ٹرمینل کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔ دولت اسلامیہ ملک کے تیل کے مرکز تک پہنچنے کے لیے کئی ہفتوں سے سرطے کے مشرق میں کوششیں کر رہی ہے، جہاں اُس کے الصدرہ اور راس النوف کے تیل کے اہم ٹرمینل ہیں

داعش کے خودکش بم حملہ آوروں نے پیر کے روز شمالی لیبیا میں تیل کی ایک کلیدی تنصیب پر حملہ کیا۔ تاہم، فوجی اہل کاروں کے مطابق، اُنھیں پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

حملے میں السدرہ کے تیل کے برآمدی ٹرمینل کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔

دولت اسلامیہ ملک کے تیل کے مرکز تک پہنچنے کے لیے کئی ہفتوں سے سرطے کے مشرق میں کوششیں کر رہی ہے، جہاں اُس کے الصدرہ اور راس النوف کے تیل کے اہم ٹرمینل ہیں۔
ایک ٹوئٹر پیغام میں، داعش نے اعلان کیا ہے کہ اُس کے لڑاکوں نے السدرہ کے علاقے میں حملہ کیا ہے، جب کہ، بقول اُس کے، ’خدا کے دشمنوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں‘۔

XS
SM
MD
LG