رسائی کے لنکس

لیبیا: قانون سازی، قذافی دور کےملازم حکومتی عہدوں سے فارغ


طرابلس، مظاہرہ
طرابلس، مظاہرہ

نئے قانون کی رو سے، ممکنہ طور پر متعدد دیگر سیاست دانوں اور قانون سازوں کو بھی اپنے موجودہ عہدے چھوڑنے پڑیں گے

لیبیا کی قومی اسمبلی نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جِس کے تحت ایسے افراد جنھوں نے معمر قذافی کے چار عشروں کے دورِ اقتدار کے دوران کسی اعلیٰ عہدے پر خدمات انجام دی ہوں، نئی حکومت میں کسی عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے۔

اتوار کو منظور ہونے والے اس متنازع قانون کی رو سےلیبیا کے وزیر اعظم، علی زیدان اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

لیبیا کےجلاوطن مخالفین کے حلقے میں شامل ہونے سے قبل، وہ کرنل قذافی کے دور میں سفارت کار رہ چکے ہیں۔


ممکنہ طور پر متعدد دیگر سیاست دانوں اور قانون سازوں کو بھی اپنے موجودہ عہدے چھوڑنے پڑیں گے۔

مسلح افراد نے، جِن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنھوں نے قذافی کا تختہ الٹنے میں کردار ادا کیا تھا، گذشتہ ہفتے طرابلس میں وزرائے خارجہ اور انصاف کا گھیراؤ کرلیا تھا، اور اِس قانون سازی کا مطالبہ کیا تھا۔

لیبیا کے چند افراد نے ملیشیا گروہوں پر حکومت پردباؤ ڈالنے اور مسٹر زیدان کو مرکزی
اختیار کو مستحکم کرنے کے اپنے عہد کو پورا کرنے میں حائل ہونے کا الزام لگایا تھا۔


سنہ 2011 کے اواخر میں قذافی کو ہٹائے جانے کے بعد سے لیبیا میں عدم استحکام اور تشدد کا سامنا ہے۔
XS
SM
MD
LG