رسائی کے لنکس

logo-print

امریکہ میں لیبیا کی ترسیلات زر کی نگرانی


امریکہ میں لیبیا کی ترسیلات زر کی نگرانی

امریکہ میں محکمہ خزانہ کے عہدے داروں نے امریکی بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمائے کی ان ترسیلات پر گہری نظررکھیں جن کا تعلق لیبیا میں جاری عوامی بے چینی سے ہو یا کوئی ایسی علامت موجود ہوکہ غیر قانونی طریقے سے ملکی اثاثوں کو منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مالیاتی جرائم کے انسداد سے متعلق نیٹ ورک کی جانب سے جاری کی جانے والی اس ہدایت میں مالیاتی اداروں سے ایسی اعلی ٰ سیاسی شخصیات کے کھاتوں پر بھی نظر رکھنے کے لیے کہا گیاہے جن کا تعلق امکانی طورپر رشوت یا غیر قانونی ادائیگیوں سے ہو۔

XS
SM
MD
LG