رسائی کے لنکس

لیبیا میں فضائی مہم سے متعلق نیٹو کا اجلاس


لیبیا میں فضائی مہم سے متعلق نیٹو کا اجلاس
لیبیا میں فضائی مہم سے متعلق نیٹو کا اجلاس

نیٹو میں شامل ملکوں کے سفیر برسلز میں بدھ کو ایک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس میں لیبیا میں فضائی مہم کے باضابطہ اختتام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے نیٹو نے ابتدائی طور پر فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنا مشن 31 اکتوبر کو ختم کر دے گی۔

لیکن لیبیا کے قائم مقام وزیر برائے تیل و خزانہ کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت چاہتی ہے کہ نیٹو مزید کم از کم ایک ماہ تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے۔

برسلز میں منعقدہ اجلاس لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی صحرا میں نامعلوم مقام پر تدفین کے ایک روز بعد ہو رہا ہے۔ عبوری حکومت کی حامی فورسز نے گزشتہ جمعرات قذافی کے آبائی شہر سرت پر حملے کے دوران اُنھیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

عبوری حکومت پر عالمی برادری کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سابق رہنما کی ہلاکت کے محرکات جانے کے لیے تحقیقات کرائی جائیں۔

موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو فلموں میں معمر قذافی کی ہلاکت سے کچھ وقت قبل عبوری حکومت کے حامیوں کو زخمی رہنما پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

لیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کی ہلاکت اُن کے وفاداروں اور عبوری حکومت کی حامی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہوئی، جب کہ موقع پر موجود جنگجوؤں نے قذافی کی گرفتاری کے بعد اُن پر تشدد کا اعتراف کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG