رسائی کے لنکس

لیبیا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی

لیبیا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی
لیبیا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی

لیبیا میں انسانی حقوق کی تنظیم ہیومین رائٹس واچ نے کہا ہے کہ عینی شاہدین اور ہسپتال کے عملے سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ تین دنوں میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پر تشدد جھڑپوں میں 84 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیبیا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی
لیبیا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی

ہیومین رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز بن غازی شہر میں کم از کم 35 مظاہرین کوہلا ک کیا۔

نیویارک میں قائم تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے لیبیا کی حکومت سے مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔

لیبیا میں پرتشدد جھڑپوں کا آغاز معمر قذافی کے مخالفین کی طرف سے جمعہ کو ’یوم غضب‘ کے طور پر منانے کے اعلان کے بعد ہوا۔ حزب اختلاف کے رہنماوٴں اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں نے مظاہروں کا سلسلہ دیگر عرب ملکوں میں حالیہ احتجاج سے متاثر ہو کر شروع کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG