رسائی کے لنکس

لیبیا: فوجی اڈے پر بم حملوں میں چار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پہلے حملہ آور نے بن غازی میں اسپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے عمارت کے احاطے میں داخل ہو کر دھماکا کیا۔

لیبیا میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے دو خودکش کار بم حملوں میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیبیا کی اسپیشل فورسز کے ایک کمانڈر نے ان حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بن غازی میں دو حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑیوں کے ساتھ اسپیشل فورسز کی بیرکس کو نشانہ بنایا۔

پہلے حملہ آور نے بن غازی میں اسپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے عمارت کے احاطے میں داخل ہو کر دھماکا کیا۔

لیبیا میں 2011ء میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اس ملک میں سلامتی کی صورتحال بہت نازک چلی آ رہی ہے۔ سابق حکمران کے خلاف لڑنے والے ملیشیا گروپ اب بھی مختلف علاقوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں اور ان کی فوج سے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران 40 سے زائد لوگ ایسی ہی لڑائی اور پرتشدد واقعات کے دوران مارے جاچکے ہیں گزشتہ ہفتے ہی طرابلس کے ہوائی اڈے پر راکٹ حملوں میں حکام کے بقول نوے فیصد طیارے تباہ ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG