رسائی کے لنکس

لیور پول 30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمیئن بن گیا


لیور پول 30 سال بعد ایک مرتبہ پھر انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال کا چیمپئن بننے میں کامیاب ہو گیا۔

مانچسٹر سٹی کے خلاف چیلسی کی جیت لیورپول کے لیے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی۔

لیور پول نے بدھ کو کرسٹل پیلس کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے 86 پوائنٹس تھے جب کہ مانچسٹر سٹی 23 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر تھی۔

جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی چیلسی کو شکست دینے میں ناکام رہی۔ وہ دو گول کے مقابلے میں ایک ہی گول کرسکی اور یوں لیور پول انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کام ہو گیا۔

اس سے قبل لیور پول نے 1990 میں پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ لیور پول نے پریمیئر لیگ سیزن میں 31 میں سے 28 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ لیور پول کو آئندہ ہفتے ٹرافی دی جائے گی۔

لیور پول نے مجموعی طور پر 38 میچز کھیلنا تھے لیکن سات میچ باقی رہنے کے باوجود لیور پول چیمپئن بن گیا۔

پریمیئر لیگ کے تمام میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے گئے تاہم فتح کے بعد لیور پول کے پرستار لندن کی سڑکوں پر نکل آئے، خوب ہلہ گلا کیا اور آتش بازی کی۔

XS
SM
MD
LG