رسائی کے لنکس

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاکستان کااحتجاج


کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاکستان کااحتجاج
کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاکستان کااحتجاج

پاکستان نے کشمیر کو تقسیم کرنے والی حدبندی لائن یعنی لائن آف کنٹرو ل پر بھارتی فوج کی مبینہ بلااشتعال فائرنگ کے ایک تازہ واقعہ پرشدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر مقامی سرحدی کمانڈروں کا اجلاس ” فلیگ میٹنگ “بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کے روز پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہاگیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ”بٹل“ سیکٹر میں 13 اور 14 فروری کی درمیانی شب پیش آیالیکن پاکستان کے مطالبے کے باوجود تاحال اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بھارت نے سرحدی کمانڈروں کی ” فلیگ میٹنگ “ نہیں بلائی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستان اور بھارت کی سرحدی افواج کے درمیان کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے ۔ بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کا یہ حالیہ مبینہ واقعہ ایسے وقت ہوا ہے جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ خارجہ سیکرٹری سطح پر بات چیت شروع کرنے کی پیش کش کر رکھی ہے اور یہ ملاقات رواں ماہ کی 25 تاریخ کوطے ہے۔

XS
SM
MD
LG