رسائی کے لنکس

بھارت: لاک ڈاؤن میں شراب نہ ملنے پر دو افراد کی خودکشی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست کیرالہ میں کرونا وائرس کے سبب کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شراب نہ ملنے پر دو افراد نے خود کشی کر لی ہے۔

کیرالہ کے اکثر علاقوں سے شراب نہ ملنے کی وجہ سے خود کشی کے کیسز رپورٹ ہونے پر کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کو حکم دیا ہے کہ ڈاکٹری نسخے کے حامل افراد کو شراب مہیا کی جائے۔

بھارتی اخبار 'ٹائمز آف انڈیا' کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجیان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں حکومت شراب کی آن لائن فروخت کے بارے میں بھی غور کر رہی ہے۔

اخبار کے مطابق 'کودن گلور' کے علاقے میں ہفتے کے روز 32 سالہ سُنیش نے شراب کی عدم دستیابی پر مبینہ طور پر دریا میں کود کر خود کشی کی جس کی لاش اتوار کے روز پولیس نے برآمد کی۔

رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شراب نہ ملنے کی وجہ سے ولی کونام سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ نوفل نے بھی مبینہ طور پر آفٹر شیو لوشن پی کر اپنی جان کا خاتمہ کیا۔

کیرالہ کی حکومت کی طرف سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ شراب نہ ملنے کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کو طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

XS
SM
MD
LG