رسائی کے لنکس

بزدلانہ حملوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا: محکمہ خارجہ


ایک بیان میں، ترجمان نے کہا ہے کہ ''ہمارا خیال ہے کہ برطانوی پولیس اِن حملوں کو اب دہشت گرد واقعات سمجھتی ہے''۔ ترجمان نے کہا کہ ''برطانوی حکام کی جانب سے درخواست کی صورت میں امریکہ درکار مدد فراہم کرنے پر تیار ہے''

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نیوئرٹ نے کہا ہے کہ ''امریکہ گذشتہ شام لندن کے بزدلانہ حملوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتا ہے''۔


اتوار کے روز ایک بیان میں، ترجمان نے کہا کہ ''ہمارا خیال ہے کہ برطانوی پولیس اِن حملوں کو اب دہشت گرد واقعات سمجھتی ہے''۔


ترجمان نے کہا کہ ''برطانوی حکام کی جانب سے درخواست کی صورت میں امریکہ درکار مدد فراہم کرنے پر تیار ہے''۔


محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ''ہمارے دل ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ دھڑکتے ہیں'' اور''ہم حملوں میں زخمی ہونے والوں کی فوری اور مکمل صحت یابی کے متمنی ہیں''۔


اور، ترجمان نے مزید کہا کہ ''تمام امریکی برطانیہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں''۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG