رسائی کے لنکس

لندن برج کے حملہ آور عثمان کے گاؤں والے کیا کہتے ہیں؟


لندن برج پر چاقو سے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک کرنے والے عثمان خان کو ضلع کوٹلی میں ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
لندن برج پر چاقو سے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک کرنے والے عثمان خان کو ضلع کوٹلی میں ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

لندن برج حملوں میں ملوث عثمان خان کی پاکستانی کنٹرول کے کشمیر میں تدفین پر گاؤں کے لوگوں کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پاکستانی نژاد عثمان خان نے چاقو کے وار کر کے دو افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے لوگوں کے تحفظ کے لیے اسے گولی ماری دی تھی۔

وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان کے آبائی گاؤں کنجلانی چڑھوئی کے رہائشوں اور اس کے رشتہ داروں نے لندن برج حملے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا،

انہوں نے عثمان جیسے نوجوانوں کے برطانیہ میں شدت پسندی کی طرف مائل ہونے کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے پر بھی زور دیا۔

عثمان کے گاؤں کے ایک رہائشی اور اس کے پڑوسی راجہ عزیز نے بتایا کہ کنجلانی کے لوگ پریشان ہیں۔ عثمان کے بارے میں کوئی کسی سے بات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کنجلانی کے لوگوں کو لندن برج کے واقعے پر افسوس ہے۔ اس گاؤں میں تین سو سے زائد گھر ہیں۔ ہر گھر کا کوئی نہ کوئی فرد برطانیہ میں ہے اور عثمان کے واقعے کے بعد کنجلانی کے لوگوں کو یہ فکر لاحق ہے کہ برطانوی پولیس ان کے رشتہ داروں پر سختی کر سکتی ہے۔

راجہ عزیز نے کہا کہ وہ پریشان ہیں کہ عثمان شدت پسندی کی طرف کیسے مائل ہوا اور اسے روکا کیوں نہ گیا۔

عثمان کے ایک رشتہ دار مشتاق احمد نے کہا کہ وہ لندن واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبائی گاؤں میں عثمان خان کی تدفین سے خاندان کے لوگوں کو اطمینان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عثمان 16 سال کی عمر میں یہاں آیا تھا اور دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد سے پریشان تھا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے کوٹلی میرپور اور بھمبر اضلاع کے مختلف علاقوں سے ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ سے زیادہ افراد کئی عشروں سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں رہ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG