رسائی کے لنکس

برطانیہ: عزت کے نام پر قتل کرنے پر دو عراقیوں کو عمر قید


عمر حسین اور محمد علی کو20 سالہ بناز محمود کو گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے اور پھر اسے برمنگھم میں واقع اس کے والد کے گھر کے صحن میں دفن کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔

لندن کی ایک عدالت نے دوعراقی کرد کزنوں کو 2006ء میں عزت کے نام پر اپنی ایک رشتے دار کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

جج نے دونوں کزنوں سے کہا کہ انہوں نے ایک ظالمانہ اور سنگ دلانا جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

عمر حسین اور محمد علی کو20 سالہ بناز محمود کو گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے اور پھر اسے برمنگھم میں واقع اس کے والد کے گھر کے صحن میں دفن کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔

محمود کے والد کو اپنی بیٹی کے قتل کا حکم دینے پر 2007ء میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی ، کیونکہ اس نے اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ کو قبول کرنے سے انکار کردیاتھا۔

دونوں کزن بناز محمود کے قتل کے بعد عراق فرار ہوگئے تھے۔ لیکن لندن پولیس کے جاسوس ان کا کھوج لگانے کے بعد انہیں پکڑ کر واپس برطانیہ میں لے آئے تھے۔

XS
SM
MD
LG