رسائی کے لنکس

لندن کی دو مساجد اہم ثقافتی عمارتوں میں شامل


لندن میں واقع لندن مسجد اور ثقافتی مرکز
لندن میں واقع لندن مسجد اور ثقافتی مرکز

لندن میں قائم دو مساجد کو ان کے فن تعمیر اور تاریخی اہمیت کے پیش نظر برطانیہ اسلامی ورثے سے مالا مال عمارتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ان میں سے ایک مسجد وسطی لندن کے رجنٹ پارک میں واقع لندن کی مرکزی مسجد اور اسلامک کلچرل سینٹر ہے جب کہ دوسری مسجد برطانوی دارالحکومت کے جنوب مغربی حصے میں فضل مسجد کے نام سے موسوم عمارت ہے۔

ان دونوں عمارتوں کو برطانیہ کے کلچرل ڈپارٹمنٹ نے اپنی’گریڈ ٹو ‘ عمارتوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

برطانیہ میں مختلف حوالوں سے اہمیت رکھنے والی تقریباً 5 لاکھ عمارتوں میں سے صرف 5 اعشاریہ 8 فی صد عمارتیں ایسی ہیں جنہیں کلچرل ڈپارٹمنٹ نے اپنی گریڈ ٹو کی فرست میں جگہ دی ہے۔

اس فہرست میں شامل ہونے سے مراد یہ ہے کہ مذکورہ عمارت خصوصیت اہمیت کی حامل ہے اور اسے زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے۔

برطانیہ کے ثقافتی أمور کے وزیر مائیکل ایلس نے کہا ہے کہ ان خوبصورت مساجد کو خصوصی فہرست میں شامل کرنے سے ان اہم اور تاریخی عبادت گاہوں کو محفوظ بنا رہے ہیں بلکہ برطانیہ میں مسلم ثقافت سے مالامال اثاثوں کی موجودگی پر اپنی خوشی کا ظہار بھی ہے۔

لندن میں واقع مرکزی مسجد اور ثقافتی مرکز
لندن میں واقع مرکزی مسجد اور ثقافتی مرکز

لندن کی مرکزی مسجد کی تعمیر کے لیے فنڈ 1910 میں قائم کیا گیا تھا لیکن رجنٹ پارک میں اس کے لیے جگہ کی دستیابی 1940 کے عشرے میں ہوئی تھی ۔ جس کے بعد عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہوا جو 1977 تک جاری رہا۔

فضل مسجد لندن کے ساؤتھ فیلڈز کے علاقے میں واقع ہے اور اسے احمدیوں کے مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔ اس مسجد کو 1926 میں عبادت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

برطانیہ میں تقریباً 1500 مساجد ہیں لیکن ان میں سے صرف 20 صد ہی برطانوی ثقافتی معیاروں پر پورا اترتی ہیں۔

برطانیہ میں پہلی باقاعدہ مسجد لندن کی جنوب مغربی آبادی’ ووکنگ‘میں 1889 میں قائم ہوئی تھی۔

ثقافتی أمور کے محکمے نے برطانیہ کی ایک اور مسلم عبادت گاہ، شاہ جہان مسجد کا درجہ بڑھا کر’ گریڈ ون ‘کر دیا ہے۔ یہ وہ درجہ ہے جس میں ملکہ برطانیہ کی رہائش گاہ بکنگھم پیلس جیسی عمارتیں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG