رسائی کے لنکس

لندن: وزیر اعظم نواز شریف اسپتال سے گھر منتقل


نواز شریف اسپتال سے نکلتے ہوئے۔
نواز شریف اسپتال سے نکلتے ہوئے۔

نواز شریف اپنے پاؤں پر چل کر اسپتال سے اپنی کار تک گئے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور دونوں بیٹے حسن اور حسین ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف لندن میں دل کے آپریشن کے بعد ایک ہفتہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کی شام اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

پیر کو وزیراعظم کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر رمضان کی آمد پر مبارکباد کے پیغام میں کہا تھا کہ ’’وزیراعظم گھر جا رہے ہیں۔ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ سب کو رمضان مبارک۔‘‘

اس سے قبل پیر کو ہی ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر وزیراعظم کی بحالی اور تازہ ترین رپورٹس سے مطمئین ہیں اور انہیں دوپہر کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

نواز شریف اپنے پاؤں پر چل کر اسپتال سے اپنی کار تک گئے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور دونوں بیٹے حسن اور حسین ان کے ہمراہ تھے۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں آئندہ ایک سے دو ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد وہ پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔

گزشتہ ہفتے منگل کو وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں ’اوپن ہارٹ سرجری‘ کی گئی تھی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG