رسائی کے لنکس

دھوپ سے لمبی عمر کا تعلق


تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے والی عورتوں میں سورج کی روشنی سے بچنے والی عورتوں کے مقابلے میں کم شرح اموات کم تھی۔

سورج کی تیز دھوپ جو کبھی موسم گرما میں آگ بن کر برستی ہے تو کبھی جاڑوں میں گلابی دھوپ بن کر راحت کا پیغام لاتی ہے۔ گویا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سارا سال سورج سے بچنے اور اسے چاہنے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔

سورج کی کرنیں ہمارے لیےخوراک، ہوا اور پانی کی طرح ضروری ہیں۔ اگرچہ طبی معالجین سورج کی روشنی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن زیادہ دھوپ سینکنے کو جلدی سرطان کے خطرے کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔

انسانی صحت پر دھوپ کے ممکنہ فوائد اور نقصانات کے حوالے سے جریدہ 'جرنل آف انٹرنل میڈیسن' میں مارچ کے مہینے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ دھوپ سے بچنے والے لوگوں کے مقابلے میں دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے والے لوگوں میں لمبی زندگی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے والی عورتوں میں سورج کی روشنی سے بچنے والی عورتوں کے مقابلے میں شرح اموات کم تھی۔

'کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ' اور سویڈن کی 'لنڈ یونیورسٹی' سے وابستہ محققین نے نتائج اخذ کرنے کے لیے 25 سے 64 برس کی لگ بھگ 30 ہزار سویڈش عورتوں کی معلومات کا تجزیہ کیا ہے جن کی 20 برس تک پیروی کی گئی تھی۔

نتائج سے پتا چلا کہ جو عورتیں سورچ سے گریز کرتی تھیں ان کی متوقع زندگی میں ان عورتوں کے مقابلے میں جو زیادہ دیر تک دھوپ میں رہا کرتی تھیں 0.6 سے 2.1سال کم ہوئے تھے۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوا کہ زیادہ دیر تک سورج کی روشنی میں رہنے والی عورتوں میں دل کی بیماری CVD کا خطرہ کم ہوا تھا جب کہ ان کے لیے دل کی دیگر بیماریوں سے اموات اور کینسر کے علاوہ دیگر امراض کی اموات کا خطرہ بھی کم تھا۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ تمباکو نوشی نا کرنے والے شرکاء جو دھوپ سے گریز کرتے تھے ان کی متوقع زندگی تمباکو نوشی کرنے والے شرکاء جیسی تھی۔

اور یہ ایک اشارہ تھا کہ سورج سے بچنا ایک طرح سے تمباکو نوشی کی موت کے خطرے کے برابر ہو سکتا ہے۔

اس مطالعے میں سورج کی روشنی میں وقت گزارنے اور طویل زندگی کے درمیان تعلق کی وجہ واضح نہیں ہوئی ہے تاہم محققین نے ممکنہ وضاحت وٹامن ڈی اور سورج کی الٹرا بنفشی تابکار شعاعوں سے متعلقہ طریقہ کار کے ساتھ کی ہے۔

تحقیق سے ظاہر ہوا کہ دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے والی عورتوں کے دھوپ سے بچنے والی عورتوں کے مقابلے میں لمبی زندگی کا امکان تھا لیکن ان میں سرطان کے خطرے کے امکانات دیکھے گئے ہیں۔

پچھلے کئی مطالعاتی جائزوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے جسم کو کس قدر سورج کی روشنی کی ضرورت ہے اس کا انحصار ہماری صحت، عمر اور جلد کی صحت پر منحصر ہوتا ہے۔ اور سرطان کے خطرے سے بچنے کے لیے سورج کی روشنی سے خوف کھانا اور ایک مخصوص طرز زندگی اختیار کرنا دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG