رسائی کے لنکس

فرانس میں مسحیوں کی زیارت میں بم کی افواہ


پولیس نے زیارت گاہ کو ایک ٹیلیفون موصول ہونے کے بعد خالی کرایا جس میں دھمکی دی گئی کہ زیارت میں چار بم دھماکے ہونے والے ہیں۔تاہم تلاشی کے بعد کوئی بم برآمد نہیں ہوا ۔

اتوار کو جنوب مغربی فرانس میں لوردس کی زیارت گاہ کو بم کی افواہ کے بعد اس وقت خالی کروانا پڑا جب ہزاروں مسیحی زائرین وہاں دعا اور عبادت کے لئے وہا ں موجود تھے۔

پولیس نے زیارت گاہ کو ایک ٹیلیفون موصول ہونے کے بعد خالی کرایا جس میں دھمکی دی گئی کہ زیارت میں چار بم دھماکے ہونے والے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی کے بعد کوئی بم برآمد نہیں ہوا جس کے بعد تقریباً تیس ہزار زائرین کو زیارت میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

دنیا بھر سے کیتھولک مسیحی لوردس آتے ہیں جہاں روایت کے مطابق1858 میں حضرت مریم ایک چودہ سالہ لڑکی Bernadette Soubirousپر نمودار ہوئیں۔ اتوار کو زائرین کی ایک بڑی تعداد ایک مذہبی تہوار میں حصہ لینے کے لئے یہاں پر موجود تھے جن میں سے بہت سے افراد معزور تھے ۔

ہر سال تقریباً ساٹھ لاکھ زائرین لوردس آتے ہیں۔عام خیال ہے کہ لوردس میں دعا کرنے سے بیماروں کو شفا ملتی ہے۔ بہت سے بیمار اور معذور یہاں پر موجود ایک پہاڑی چشمے کے پانی میں نہاتے ہیں اور ہزاروں اپنی بیماریوں سے شفا ف یاب ہونے کا دعوی ٰ کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG