رسائی کے لنکس

لفتھانزا کے عملے کی ہڑتال، 136 پروازیں منسوخ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جرمن فضائی کمپنی کی طرف سے یہ بیان اس کے فضائی عملے کی طرف سے جاری ہڑتال کی تناظر میں دیا گیا ہے جو اب چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے۔

جرمنی کی ایک معروف فضائی کمپنی لفتھنزا نے منگل کو اپنی طویل اور مختصر فاصلے کی 136 پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمن فضائی کمپنی کی طرف سے یہ بیان اس کے فضائی عملے کی طرف سے جاری ہڑتال کی تناظر میں دیا گیا ہے جو اب چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے۔

جرمنی کی فضائی میزبانوں کی تنطیم 'یوایف او' نے اپنے ارکان سے کہا ہے کہ وہ جرمنی کے تین بڑے ہوائی اڈوں فرینکفرٹ، میونخ اور دوسلدورف سے چلے جائیں۔

لفتھانزا کا کہنا ہے کہ ان پروزاوں کی منسوخی سے 27,300 مسافر متاثر ہوں گے۔

اس کا مزید کہنا ہے کہ جرمنی کے اندر اور یورپ کے لیے اس کی تقریباً تمام پروازیں جاری رہیں گی اور اس کی ذیلی فضائی کمپنیوں جرمن ونگز اور آسٹرین ائیرلائنز کی پروازیں بھی متاثر نہیں ہوں گی۔

یو ایف اور لفتھانزا کے درمیان معاہدوں کے متعلق تنازع جاری ہے اور معاہدے کے تناظر میں یو ایف او اپنے 19,000 ارکان کے لیے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کی صورت میں عبوری مالی مراعات کا مطالبہ کررہی ہے۔ دوسری طرف لفتھانزا اپنے اخراجات کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

فضائی عملے نے لفتھانزا کی طرف سے پیر کو دی گئی تازہ ترین پیشکش کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ یہ بہت ہی" کم " ہے۔

XS
SM
MD
LG