رسائی کے لنکس

ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجسمہ نصب


یہ شخصیت ہے سنہ 1965 میں ہونے والی جنگ کے پاکستانی ہیرو اور اس وقت کے اسکوارڈن لیڈر محمد محمود عالم کی۔۔جنہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی میں واقع پاکستان ائیرفورس کے میوزیم میں ایم ایم عالم کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے

برطانوی دارالحکومت لندن کا مادام تساوٴ میوزیم مومی مجسموں کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔۔مگر اب کراچی بھی اپنی ایک عظیم شخصیت کے مجسمے کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گیا ہے۔

یہ شخصیت ہے سنہ 1965 میں ہونے والی جنگ کے پاکستانی ہیرو اور اس وقت کے اسکوارڈن لیڈر محمد محمود عالم کی۔۔جنہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی میں واقع پاکستان ائیرفورس کے میوزیم میں ایم ایم عالم کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

یہ مجسمہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک فنکار فقیر سیف الدین نے تخلیق کیا ہے۔

پاکستان ائیرفورس کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق مجسمہ ایم ایم عالم کے اسی طیارے یعنی ایف 86 اور ایف 35 کے قریب نصب کیا گیا ہے۔

ایم ایم عالم
ایم ایم عالم

اسی طیارے پر سوار ہو کر ایم ایم عالم نے9 جہاز تباہ کئے اور 2 کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچایا تھا۔ ان طیاروں کی فہرست ایم ایم عالم کے زیر استعمال رہنے والے جہاز پر بھی درج ہے۔

ایم ایم عالم 1965ء میں اسکوارڈن نمبر 11 کے کمانڈر تھے۔انہیں آج بھی ایک انتہائی قابل لیڈر اور تجربہ کار پائلٹ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

ایم ایم عالم نے ’گنری اسکل‘ میں بھی مہارت حاصل کی تھی جس کی بنا پر وہ ایک ہی مشن میں انتہائی قابل اور ماہر پائلٹ کے روپ میں سامنے آئے۔

XS
SM
MD
LG