تھائی لینڈ کا شہر لوپبوری ایک ایسا انوکھا علاقہ ہے جہاں انسانوں سے زیادہ بندروں کا زور چلتا ہے۔ بندروں کے غول یہاں سڑکوں اور گلیوں میں آزادانہ پھرتے ہیں اور گینگ بنا کر جھگڑے بھی کرتے ہیں۔ یہاں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ایک پنجرے میں محسوس کرتے ہیں جس میں انہیں بندروں نے قید کر رکھا ہے۔
تھائی لینڈ میں بندروں کی 'راجدھانی'

1
لوپبوری کے کچھ مقامات پر بندروں کا اتنا کنٹرول ہے کہ وہ انسانوں کے لیے 'نو گو ایریا' بن گئے ہیں۔ وہاں جانے والے انسانوں پر بندر حملہ کرتے ہیں اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

2
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بندر ہر جگہ گندگی کرتے ہیں اور فضلہ پھیلاتے ہیں۔ جب بارش ہوجائے تو گندگی اور بدبو سے شہریوں کا برا حال ہو جاتا ہے۔

3
لوپبوری میں پراگ سام یود نامی ایک تاریخی مندر ہے جو بدھ مت کے ماننے والوں کا ہے۔ لیکن یہ جگہ اب بندروں کی وجہ سے مشہور ہے۔

4
مندر اور اس کے آس پاس کے علاقے پر بندروں کا زور ہے۔ درجنوں کی تعداد میں بندر یہاں گھروں کی دیواروں اور گلیوں میں گشت کرتے ہیں اور اچھلتے کودتے دکھائی دیتے ہیں۔