تھائی لینڈ کا شہر لوپبوری ایک ایسا انوکھا علاقہ ہے جہاں انسانوں سے زیادہ بندروں کا زور چلتا ہے۔ بندروں کے غول یہاں سڑکوں اور گلیوں میں آزادانہ پھرتے ہیں اور گینگ بنا کر جھگڑے بھی کرتے ہیں۔ یہاں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ایک پنجرے میں محسوس کرتے ہیں جس میں انہیں بندروں نے قید کر رکھا ہے۔
تھائی لینڈ میں بندروں کی 'راجدھانی'
5
اپنی اسی انفرادیت کی وجہ سے یہ علاقہ سیاحوں میں مقبول ہے۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل یہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے تھے اور بندروں کے ساتھ سیلفیاں کھنچوا کر انہیں خوراک دے جاتے تھے۔ لیکن کرونا وائرس کے باعث سیاحوں کی آمد ختم ہوئی تو بندروں کے لیے خوراک کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔
6
خوراک کی کمی کے باعث بندروں کے رویوں میں تبدیلی آنا شروع ہوئی اور یہ لڑائی جھگڑوں پر اتر آئے۔
7
بندروں کا پرتشدد رویہ دیکھتے ہوئے حکومت اب ان کی آبادی روکنے کی مہم چلا رہی ہے جس کے تحت بندروں کی نس بندی کی جا رہی ہے۔
8
لوپبوری میں بندروں کی نس بندی کا پروگرام تین سال سے رکا ہوا تھا اور ان تین برسوں میں یہاں بندروں کی تعداد دوگنا ہو کر چھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔