رسائی کے لنکس

شاہ رخ خان اچھے ڈانسر نہیں: مادھوری ڈکشت


بالی وُوڈ ڈانس آئیکون نے شاہ رخ خان کو پُرکشش اور انرجی سے بھرپور قرار دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ شاہ رخ اچھے ڈانسر نہیں لیکن وہ محنت بہت کرتے ہیں۔

بالی وُوڈ کی ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ان کے فیورٹ ’ڈانسنگ کو اسٹار‘ شاہ رخ ہیں لیکن اس کی وجہ شاہ رخ کا ڈانس نہیں بلکہ ان کی شخصیت کا ’کیرزما‘ ہے۔
بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ سے بات چیت میں بالی وُوڈ ڈانس آئیکون نے شاہ رخ خان کو پرکشش اور انرجی سے بھرپور قرار دیا لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ شاہ رخ اچھے ڈانسر نہیں لیکن وہ محنت بہت کرتے ہیں جبکہ ساؤتھ کے اسٹار اور ڈانس ماسٹر پربھو دیوا مکمل ڈانسر ہیں۔
اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے مادھوری ڈکشت کاکہنا تھا کہ انہیں ڈانس کا بچپن ہی سے شوق تھا اور وہ اسکول کے زمانے سے ہی مختلف ڈانس کے مقابلوں میں حصہ لیتی تھیں۔ مادھوری نے دلچسپ انکشاف کیاکہ وہ سرجن بننا چاہتی تھیں، خود تو سرجن نہ بن پائیں البتہ امریکا میں بسنے والے سرجن سری رام نینے کی بیگم ضرور بن گئیں۔
بالی وُوڈ کی مشہور کوریوگرافر سروج خان کے ساتھ مادھوری کی کیمسٹری ہمیشہ بہت خاص رہی اور سروج خان کے کوریوگراف کئے گئے ’ایک دو تین ‘ سے لے کر ’چولی کے پیچھے کیاہے‘ تک مادھوری کو سپر ہٹ کروانے میں ان ڈانس نمبرز کا بنیادی ہاتھ رہا۔
سروج خان کے بارے میں جذباتی انداز میں بات کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ سروج خان ان کے لئے ’گُرو‘ سے بھی کچھ زیادہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اچھی کتھک ڈانسر ہونے کے باوجود یہ سروج ہی تھیں جنھوں نے بالی وُوڈ میں چلنے والے ڈانس کے مختلف اسٹائل اتنے اچھے انداز میں سکھائے کہ وہ میری پہچان بن گئے۔
لاکھوں دلوں کی دھڑکن اوردنیا بھر میں کروڑوں فینز رکھنے والے رنبیر کپور مادھوری کے فین ہیں۔ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے آئٹم نمبر ’گھاگھرا‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ پرفارم کرنے والی مادھوری کا کہنا ہے کہ رنبیر بہت سوئٹ اور عزت کرنے والا مگر شرمیلا نوجوان ہے جس نے اپنے ٹیلنٹ سے بالی وُوڈ میں جگہ بنائی۔
مادھوری کا کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ آن لائن ڈانس اکیڈمی کے ذریعے پوری دنیا میں ڈانس سیکھنے کے شوقین لوگوں کو ڈانس سکھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔
XS
SM
MD
LG