رسائی کے لنکس

ہولوکاسٹ "انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرم": فلسطینی صدر


یہ جرمن نازی دور میں یہودیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عرب رہنما کی طرف سے کیے جانے والے شاذونادر اعتراف میں سے ایک ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے ہولو کاسٹ میں یہودیوں کے قتل عام کو جدید دور میں انسانیت کے خلاف " سب سے وحشیانہ جرم" قرار دیا ہے۔

مسٹر عباس کا یہ بیان اتوار کو فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ڈبلیو اے ایف اے' نے شائع کیا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل ہولوکاسٹ کی یاد منانے کی تیاریاں کر رہا ہے جب کہ فلسطین کے ساتھ اس کے امن مذاکرات بھی معطل ہوچکے ہیں۔

یہ جرمن نازی دور میں یہودیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عرب رہنما کی طرف سے کیے جانے والے شاذونادر اعتراف میں سے ایک ہے۔

ہولوکاسٹ میں 60 لاکھ یہودیوں کو قتل کیا گیا تھا۔

باور کیا جاتا ہے کہ مسٹر عباس کی طرف سےیہودیوں پر مظالم کے خلاف بیان حال ہی میں ان کی اس امریکی یہودی مذہبی شخصیت سے ملاقات کا نتیجہ ہوسکتا ہے جو یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اتفاق کے فروغ پر کام کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG