ملالہ یوسفزئی نے اردن میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کا دورہ کیا اور بے دخل خاندانوں سے ملاقات کی۔ شام کی سرحد پر قائم زعتری کیمپ میں اُنھوں نے پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔ اس کیمپ میں شام سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد مقیم ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ اُن کے والد بھی تھے۔ بچوں خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ سوات میں طالبان شدت پسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں برطانیہ منتقل کیا گیا جہاں اب وہ مقیم ہیں۔
اردن کے کیمپ میں ملالہ کی شامی پناہ گزینوں سے ملاقات

1
ملالہ یوسفزئی نے اردن میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کا دورہ کیا اور بے دخل خاندانوں سے ملاقات کی۔

2
شام کی سرحد پر قائم زعتری کیمپ میں شام سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد مقیم ہیں۔

3
ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ اُن کے والد ضیاء الدین بھی تھے۔

4
ملالہ فنڈ کے نام سے قائم ادارہ اردن میں ایک پروجیکٹ شروع کررہا ہے جس کا مقصد کیمپوں میں بچوں کی مدد کرنا ہے اور وہ جلد ہی کیمپ میں موجود لوگوں کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کا آغاز کریں گی۔