رسائی کے لنکس

logo-print

خاتون نے شوہر کو موت کے منہ سے نکال لیا


خاتون نے شوہر کو موت کے منہ سے نکال لیا

شمالی ملیشیا میں ایک خاتون نے اس کے شوہر پر حملہ کرنے والے ایک شیر کے سر پر لکڑی کی ڈوئی کے پہ در پہ وار کر کے اپنے شوہر کو موت کے منہ سے نکال لیا۔

ہسپتال میں زیرعلاج تمبن گیدیو نامی شخص نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کے وہ ہفتہ کو اپنے گاؤں کے قریب گلہریوں کا شکار کر رہا تھا کہ شیر نے اُس پر حملہ کر دیا۔

ساٹھ سالہ زخمی شخص کا کہنا تھا کہ اُس نے شیر سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔ تاہم اس دوران تمبن گیدیو کی بیوی وہاں پہنچ گئی اور شیر کے سر پر ڈوئی مار مار کر اسے بھگا دیا۔

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ تمبن گیدیو کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن بعض زخم بھرنے میں وقت لگے گا۔

XS
SM
MD
LG