رسائی کے لنکس

ملائیشیا: کشتی ڈوبنے سے پانچ ہلاک، 32 لاپتا


لاپتا مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے
لاپتا مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے

بحری قواعد کے نفاذ کی ملائیشین ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آبنائے ملاکا میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات پیش آیا اور کے بہت سے مسافروں کو بچا لیا گیا۔

ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب ایک مسافر کشتی ڈوبنے سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 32 لاپتا ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے لیکن حکام ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

بحری قواعد کے نفاذ کی ملائیشین ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آبنائے ملاکا میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات پیش آیا اور 60 کے لگ بھگ لوگوں کو بچا لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق لکڑی کی اس کشتی پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جن کی تعداد نوے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر اور متعدد کشتیاں جائے وقوع پر امدادی کارروائیوں اور لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

کشتی کے مسافروں کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ بعض حکام کے مطابق اس پر انڈونیشیا کے باشندے سوار تھے جو رمضان کے مہینے کے لیے اپنے وطن جا رہے تھے۔

کچھ ایسی اطلاعات بھی آئی ہیں کہ یہ مسافر غیر قانونی تارکین وطن تھے جو ملائیشیا میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

ملائیشیا اس خطے کا نسبتاً خوشحال ملک ہے اور برما، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش سے کام کی تلاش میں اکثر لوگ اس ملک کا رخ کرتے ہیں۔

غیر قانونی طریقے سے ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے یہ لوگ اکثر خستہ حال کشیتوں میں سفر کرتے ہیں جو عموماً کسی حادثے کا شکار ہو جاتی ہیں۔
XS
SM
MD
LG