رسائی کے لنکس

اذلان شاہ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف فتح


اذلان شاہ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف فتح
اذلان شاہ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف فتح

عالمی چیمپیئن آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک گول سے شکست دے کر سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ اپنے نام کر لیا۔

اتوار کو ملیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا کیوں کہ مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا اسکور دو، دو گول سے برابر تھا، تاہم اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنا تیسرا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

پاکستان 2004ء کے بعد پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا تھا اور بدھ کو کھیلے گئے ایک دلچسپ میچ میں اس نے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG